بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے با کر دار پڑھے لکھے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے-چوہدری محمد عظیم

0

indexگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے با کر دار پڑھے لکھے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جو کامیاب ہو کر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے ملک کی خو شحالی کے لئے عوام بلے کے نشان پر مہر لگائیں تحریک انصاف کے امیدوار وں کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزسابق ٹاؤن نا ظم الحاج چوہدری محمد عظیم نے شرقی گوجرخان میں منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عوام ملک پرمسلط نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑوانا چاہتی ہے بلدیاتی انتخابات میں عوام تحریک انصاف کے با کردار مخلص امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں تا کہ کر پشن ما فیا سے مکمل طور نجات حا صل کی جا سکے اور جھو ٹ ، فریب اوردھو کہ دہی کی سیاست کرنے والوں سے چھٹکارہ حا صل کیا جاسکے

Share.

Comments are closed.

error: