استاد کا رشتہ لازوال اور مقدس ہوتا ہے،صاحب عزت ہمیشہ دوسروں کی عزت کو مقدم سمجھتے ہیں-ما سٹر پر و یز ا ختر قا د ر ی

0

dfb14f87b6197fb1b1247fd541dc4e902b3c06b68f7c6c03ee790e3af2f84c40کلر سید ا ں (راجہ محمد فاروق پوٹھوارلنک ڈاٹ کام) یو نین کو نسل کنو ہا سے مسلم لیگ (ن) سے چےئر مین کے آ ز ا د ا مید و ا ر ما سٹر پر و یز ا ختر قا د ر ی نے کہا ہے کہ استاد کا رشتہ لازوال اور مقدس ہوتا ہے،صاحب عزت ہمیشہ دوسروں کی عزت کو مقدم سمجھتے ہیں،منتخب ہونے کے بعد اپنی بساط کے مطابق یوسی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرونگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز موضع جبہ کی ڈھوک چک مرزا وارڈ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں پہلی ترجیج تعلیم پر دونگا جس کے بعد دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا۔انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کا بھی وعدہ کیا۔وائس چےئرمین کے امیدوار چوہدری شاہد اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موضع جبہ وفاداری نبھانے والوں کی دھرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین منفی پروپیگنڈے کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ساری زندگی مخلوق خدا میں صرف کی ،میرا ماضی بے داغ ہے، بزرگوں نے ہمیشہ احترام کا درس دیا اور انشاء اللہ حق و سچ کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑونگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر میرے خلاف کسی سے رشوت وصول کرنے کا الزام ثابت ہو جائے تو وہ اپنے مخالف امیدوار کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے۔سابق ناظم یوسی کنوہا حاجی غلام ظہیر بھٹی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ آج اہالیان جبہ نے اپنی برادری کو اکٹھا کر کے ماسٹر قادری کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے اب 5 دسمبر کو رسمی کارروائی باقی ہے۔انہوں نے کہا باشعور ووٹرز ہمارے دست و بازوں ہیں،انشاء اللہ کامیاب ہونے کے بعد ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا جم غفیر ہمارا استقبال کرتا دیکھائی دیتا ہے اور یہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور اس کو درست طریقہ سے استعمال کرنا ایک قومی فریضہ ہے۔تقریب سے مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے صدر شہاب ثاقب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: