ہم شرافت کی سیاست کے علمبردار اورمظلوم طبقے کی حقیقی آواز ہیں-عبدالحمید قریشی

0

19a6da18edc9df1db6fd98c0f98f950b1404a1ad6f5ec723cf56340a456a7d3dکہوٹہ (راجہ ساجدجنجوعہ   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام)5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کی تمام نشستوں پر الفتح گروپ بھر پور کامیابی حاصل کرے گا۔ہم میرٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر11 میونسپل کمیٹی کہوٹہ و ممتاز قانون دان عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم شرافت کی سیاست کے علمبردار اورمظلوم طبقے کی حقیقی آواز ہیں۔ ہم منافقت اور مفادات کی سیاست کی بجائے عوام کی محبت اور ان کے ووٹ کی طاقت کے قائل ہیں۔وارڈ میں کسی کی دھونس دھاندلی اور بدمعاشی ہر گز نہیں چلنے دیں گے۔میرے مخالفین الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررھے ھیں لیکن ہم نے انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ھے۔جو چاہیں کر لیں انشاء اللہ فتح ہماری ھوگی۔ریت بجری کی سیاست مخالفین کو شکست سے نہیں بچا سکے گی۔الفتح گروپ کی اتوار کو ہونے والی عورتوں کی کارنر میٹنگ فیصلہ کن کرداد ادا کرے گی اور ہر گھر میں بالٹی ہی بالٹی نظر آئے گی۔

Share.

Comments are closed.

error: