گوجرخان شہر میں سرکاری چھتری تلے تجاوزات کے فروغ پر تشویش کااظہار

0

imagesgfhگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین خواجہ اعجاز محمود مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین راجہ افتخار کیانی نے اپنے الگ الگ اخباری بیان میں گوجرخان شہر میں سرکاری چھتری تلے تجاوزات کے فروغ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے عملہ کی آشیر باد سے تجاوزات نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے کھوکھا بازار جی ٹی روڈ مین بازار قصائی گلی سروس روڈپر دوکانداروں نے درجنوں فٹ سڑک اور راستوں پر دکانیں سجا کر مشکلات پیدا کر دی ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو بازاروں میں شدید ذہنی اذیت اور مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے انتظامی افسران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بلاتفریق آپریشن کریں

Share.

Comments are closed.

error: