ڈھوک صابری کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار عابدزاہدی کی حمائت کا اعلان کردیا

0

kallar syedan dhoke sabri 2015 1کلرسیداں (عاطف ادریسی  پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ) کلرسیداں میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 10ڈھوک صابری کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار عابدزاہدی کی حمائت کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں ڈھوک صابری میں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوے امیدوار کونسلر عابد زاہدی نے کہا کہ وارڈ دس کے عوام نے ترقیاتی کاموں کے تسلسل کے لیے چوہدری نثار علی خان کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، منتخب ہو کر چوہدری نثار علی خان کی سرپرستی میں وارڈ دس کو میونسپل کمیٹی کی مثالی وارڈ بنائیں گے ، جس طرح کلرسیداں کو ماڈل شہر بنا کر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میگا پروجکٹس کے ذریعے چوہدری نثار علی خان نے کلرسیداں کے عوام سے اپنی وفا نھبائی اسی طرح اب بلدیاتی انتخابات میں کلرسیداں کے عوام ان کے ساتھ وفا کریں گے اور اپنی ووٹ کے ذریعے چوہدری نثار علی خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے ، انہوں نے حمائت کرنے پر ڈھوک صابری کے عمائدین کا شکریہ ادا کیا ۔کارنر میٹنگ سے شیخ ندیم احمد ، احسان الحق قریشی ، مرزا تنویر الحق، محمد نصیب، شیخ حسن سرائیکی ، ڈاکٹر محمد نواز ، چوہدری اسد رحمان ایڈووکیٹ، راجہ حسن اختر ، حاجی محمد اخلاق حسین ،ماسٹر محمد شفیق بھٹی اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر صوبیدار رضا ، حاجی محمد ازرم ، محمد صفدر ، پرویز صابری ، راجہ شرافت ، ناصر راجپوت، سعید احمد ، راجہ افتخار، محمد اشرف صدیقی، حاجی عابد حسین ، ماسٹر منظور حسین ،راجہ رفیق ، عبدالستار، حاجی بختاور، ادریس مغل ، الطاف مغل ،چوہدری احسان ، محمد انوار، محمد امین بٹ ، ڈاکٹر عبدالسلام ، مرزا شبیر ، ظہیر مغل ، طارق مغل ، حاجی عبدالمجید ، محمد الطاف ، محمد عنصر ، محمد ایوب، محمد شریف ، مرزا ذوالفقار عرف بھولا ، صوفی عبدلغفار، راجہ محمد ازرم ، سلیم صدیقی ، طالب حسین ، ماسٹر غالب حسین ، توصیف احمد، چن محمد ، حمید صدیق ، جان محمد ،راجہ ارشد ، سہیل عابد، محمد عرفان ، محمد فاروق، شبیر احمد ، صغیر احمد ، محمد یوسف، مسکین راجہ ، سمیت کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی اور عابد زاہدی کے حق میں حمائت کے لیے دعائے خیر کی ۔

Share.

Comments are closed.

error: