پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کی خبر پرفوری ایکشن، گرلز سکول سوئیں حافظاں میں راجہ جاوید اخلاص کے احکامات پر بجلی کی فراہمی کا افتتاح

0

download (1)کلر سیداں،بیول(سلیم شہزاد،چوہدری مظہر حسین پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کی خبر پرفوری ایکشن، گرلز سکول سوئیں حافظاں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے احکامات پر بجلی کی فراہمی کا افتتاح، او پی ایل کے چئیرمین اشتیاق چوہدری نے بلب روشن کیا،بستی سوئیں حافظاں کے برطانوی شہری نوجوان سماجی رھنما محمد ناہید سمیت بستی کے معززین کی درخواست پر اوور سیز پاکستان لوورز برطانیہ کے چئیرمین اور ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چوہدری اشتیاق نے اس مشکل کام کا بیڑا اٹھایا اور اسے باوجود رکاوٹوں کے بطریق احسن کامیابی سے نبٹایا اور بستی سوئیں حافظاں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرادیا، بستی سوئیں حافظاں کے رہایشی حوالدار محمد افراز،ظفر اقبال،محمد بشارت،افتخار احمد،آفتاب اسلم وارثی، محمد یوسف،محمد فرید،محمد نوید،محمد طاہر،محمد زاہد،فاروق،طارق،بنارس،سیعد،وحید،تنویر ،شہزاد،محمد رمضان،الطاف حسین قریشی اور دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے اشتیاق چوہدری کی وساطت سے گرلز سکول میں بجلی کی فراہمی پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا شکریہ ادا کیا ہے،او پی ایل کے چئیرمین جناب اشتیاق چوہدری نے پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوئیں حافظاں کا راستے کا دیرینہ مسلہ بھی پرامن طور پر تمام فریقین کی باہمی رائے سے جلد حل کرادیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ علاقائی مسائیل حل کرانا خدمت خلق اور عین عبادت ہے، انہوں نے علاقائی مسائیل کو اجاگر کرنے پر پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے

Share.

Comments are closed.

error: