پاکستان راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا نے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشیخ ساجد محمود کی حمائت کا اعلان کردیا

0

SANYO DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)پاکستان راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا نے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر18 شیخ ساجد محمود کی حمائت کا اعلان کردیا،سرکردہ برادریوں اور سیاسی مضبوط دھڑوں کی حمائت کے بعد شیخ ساجد محمود کی پوزیشن مستحکم ہوگئی،شیر شاہ سوری روڈ پر گزشتہ روز الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے عہدیداران ، صدر مفتی حیدر علی حیدری،عمر فاروق عثمانی ،یاسر گجر ایڈووکیٹ،ریاض اعوان، حافظ محمد رمضان،وحید الدین، کامران، عبدالواحد سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے ،اس موقع پر راہ حق پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ ساجد محمودوارڈ نمبر18 کی مکمل حمائت کا اعلان کردیا جبکہ انکی انتخابی مہم خود میں برح چرح کر حصہ لینے کا اعلان کیا ، الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے کونسلر شیخ ساجد محمود نے کہا کہ وہ حلقہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ،عوام کا ابن الوقت سیاستدانوں سے جان چھڑانے کا موقع ہے، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا ، انھوں نے راہ حق پارٹی کی جانب سے حمائت کے اعلان پر انکاشکریہ ادا کیا اور علاقہ کی پٹھان برادری ، کشمیری برادری سمیت مضبوط دھڑوں کی جانب سے حمائت پر شکریہ ادا کیا دفتر کی افتتاحی تقریب ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کرگئی ، اس موقع پر شیخ مرسلین احمد ، شیخ عثمان،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،

Share.

Comments are closed.

error: