ٹی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے

0

download-111گوجر خان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) گڈ گورنس کی انوکھی مثال، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ اور کارڈیالوجسٹ تو تعیّنات کر دیئے گئے لیکن ان ماہرین کے لئے درکار بنیادی سازوسامان و عملہ موجود نہیں ہے حتیٰ کہ ای سی جی رول بھی میّسر نہیں محکمہ صحت کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے عوام کو سہولت کی بجائے اذیّت ملنے لگی منتخب عوامی نمائندے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں جب کہ حقیقی عوامی مسائل کی طرف کوئی توّجہ نہیں دی جارہی ٹی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے عوام کو جھوٹی تسلّیاں اور سبز باغ دکھائے گئے لیکن اہل گوجر خان کو طبّی سہولیات فراہم نہیں کر سکے منتخب عوامی نمائندے انا کی جنگ میں مصروف ہیں ڈی ایس پی کے تبادلے کے لئے تو اعلیٰ حکّام کو خط لکھ دئیے گئے لیکن عوام کی سہولت کے لئے صرف اخباری بیان جاری کئے جارہے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز تو تعیّنات کر دئیے گئے ہیں لیکن ان کے لئے درکار بنیادی طبّی آلات تو بڑے دور کی بات ہے ای سی جی رول بھی دستیاب نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہر ڈاکٹرز کچھ عرصہ کے بعد یہاں سے تبادلہ کروا لیتے ہیں اور عوام پھر سے پرائیویٹ ڈاکٹرز کے پاس پیسے لٹانے کے لئے مجبور کر دیئے جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہرین کی تعیّناتی کے ساتھ ساتھ کم ازکم ان کو درکار بنیادی چیزیں بھی فراہم کی جائیں تا کہ ان ماہرین کی خدمات کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ پائیں

Share.

Comments are closed.

error: