میرا ماضی حال سب کے سامنے ہے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے-راجہ عبدالجلیل کیانی

0

Immagineeeگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر12راجہ عبدالجلیل کیانی نے کہا ہے کہ میرا ماضی حال سب کے سامنے ہے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے اپنے وارڈ کے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر خدمت ہیں ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں پانچ دسمبر کو ان کو عبرتناک شکست دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں ایک کارنر میٹنگ جس میں وارڈنمبر12کی تمام برادریوں نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بہت سے بہروپیے میدان میں آجاتے ہیں اور اپنی چکنی چپڑی باتوں سے لوگوں کو متوجہ کرنے میں مصروف ہیں عوام ان بہروپیوں کے جال میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ انسانیت ہمارا مشن ہے اور اس جذبے کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں الیکشن آفس کا افتتاح راجہ جلیل کیانی نے اپنی والدہ محترمہ کے بابرکت ہاتھوں سے کرایا تقریب سے راجہ عبدالشکور کیانی راجہ عبدالغفور کیانی نے بھی خطاب کیا

Share.

Comments are closed.

error: