مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کیلیے نامزدتما م امیدواروں کی کامیابی کے لیے ہمہ تن کاوشیں کرے گی-ارسلان قریشی

0

hjhkکلر سیداں( فیصل صغیر راجہ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کیلیے نامزدتما م امیدواروں کی کامیابی کے لیے ہمہ تن کاوشیں کرے گی اور ن لیگ کا وقار مزید بلند کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر ارسلان قریشی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ تمام ن لیگی امیدواروں کی جیت کو یقنی بنانے کیلیے بھرپور کوشش کرے گی اور خاص طور پر یونین کونسل گف سے راجہ فیصل منور کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دے گی فیصل منور سمیت تمام لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیات ہو ں گے اور یوتھ ونگ یہ ثابت کر دے گی کہ کلر سیداں ن لیگ کا گڑ ہے

Share.

Comments are closed.

error: