مسلم لیگ (ن) نے یونین کونسل چونترہ ضلع راولپنڈی کے لیے چوہدری توقیر اختر کو چیئر مین نامزد کیا ہے

0

indexhjراولپنڈی (کامران عارف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ (ن) نے یونین کونسل چونترہ ضلع راولپنڈی کے لیے چوہدری توقیر اختر کو
چیئر مین نامزد کیا ہے ۔موصوف تعلیم یافتہ نوجوان ہے جسکا تعلق موضع بھال کے معروف سیاسی خاندان سے ہے جس کے موجودہ سربراہ چوہدری طارق محمود ہیں ۔یہ خاندان نظریاتی مسلم لیگی ہے جسکی ابتدا تشکیل آل انڈیا مسلم لیگ سے ہی ہے ۔انکے پر نانا چوہدری ہاشم علی خان پاکستان کے معرض وجود اور ضلع راولپنڈی کے قیام سے قبل ضلع اٹک کے ممبر منتخب ہوئے تھے ۔بعد از اں انکے نانا چوہدری محمد نواز خان پاکستان میں بلدیاتی نظام کے تحت منعقدہ بلدیاتی انتخاب میں متعدد بار منتخب ہو کر چیئر مین /وائس چیئر مین یونین کونسل چونترہ کی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں ۔انکے خاندان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خاندان سے دیرینہ سیاسی تعلقات نصف صدی سے زائد عر صہ پر محیط ہیں ۔ریکارڈ ہے کہ انکے خاندان نے انتہائی مشکل و ناساز گار سیاسی حالات کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو کسی دوسری جماعت میں شمولیت /حمایت کا اعلان نہیں کیا اس طرح انکی مسلم لیگ (ن) سے وابستگی کی بھی یہی وجہ ہے ۔چوہدری توقیر اختر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ منتخب ہو کر اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خد مت کے لیے کوشاں رہیں گے ۔

Share.

Comments are closed.

error: