مسلم لیگ ن لاکھ جتن کرلے حلقہ میں تبدیلی کی ہوا کو اب کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا-محمد صدیق خان

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن لاکھ جتن کرلے حلقہ میں تبدیلی کی ہوا کو اب کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا،جنرل الیکشن کے بعد کینٹ بورڈ واہ کینٹ ٹیکسلا کی طرح بلدیاتی انتخابا میں بھی پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے چاروں شانے چت کرے گی،ٹیکسلا بلدیہ کا چئیرمین پی ٹی آئی کا ہوگا،کرپٹ مافیا کا بھرپور احتساب کریں گے ،ہمارا مقابلہ ن لیگ کے امیدواروں سے نہیں بلکہ ٹی ایم اے کے ٹھیکیداروں سے ہے ،ن کے امیدوار کمیشن ایجنٹ ہیں، عوام کے ساتھ ملکر ان کرپٹ مافیا کو گریبانوں سے گھسیٹیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے راہ حق پارٹی کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات میں کہی اس موقع پر راہ حق پارٹی نے صدیق خان سے مشاورت کے بعد تحصیل ٹیکسلا کی متعدد یونین کونسلوں سمیت ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے باےئیس وارڈوں میں اکثریتی حلقو ں سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی حمائت کا اعلان کیا،میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم پی اے محمد صدیق خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پورا ہوم ورک کررکھا ہے تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مکمل کلین سویپ جبکہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں واضح برتری کے ساتھ میدان ماریں گے اور بدلیہ ٹیکسلا کا چئیرمین پی ٹی آئی کا ہوگا،محمد صدیق خان نے تند و تیز جملوں میں مسلم لیگ ن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پری پول رگنگ کا گرینڈ منصوبہ بنایا گیا ہے،جسے ہم بے نقاب ہی نہیں بلکہ عوامی عدالت میں چاک کریں گے،الیکشن لڑنے کا مقصد مسلم لیگ ن کے حواریوں کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑنا تھا ،جبکہ شفاف انتخابات کاتصور مسلم لیگ ن کے پے رول پر کام کرنے والوں کی نگرانی میں کیسے ممکن ہے،پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کو دیکھانا ہے پہلے بھی مسلم لیگ ن کو حزیمت کا سامنا کرنا پڑا آئندہ بھی انھیں عبرت ناک شکست سے دوچار کر یں گے ،پی ٹی آئی کا ویژن عوام کے حقوق انکی دہلیز پر پہنچانا اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنابا آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک کرنے کی کو شش کرنا، ملک سے کرپشن اقرباء پروری اور منافقت کی سیاست کو قلع قمع کرنا ہے،

Share.

Comments are closed.

error: