فرانس میں دہشت گردی کے المناک واقعات میں درجنوں بے گناہوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے-راجہ علی اصغر

0

indexghbgگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)فرانس میں دہشت گردی کے المناک واقعات میں درجنوں بے گناہوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے پوری دنیا دہشت گردی کے ایسے سفاکانہ واقعات پر سراپا احتجاج ہے فرانس کے شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ علی اصغر نے کہا کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر نام نہاد تنظیمیں دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہوں کا خون بہا کر اپنے آقاؤں کو خوشی اور اسلام جیسے پرامن اور صلح جو مذہب کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں راجہ علی اصغر نے کہا کہ دین اسلام امن اوربھائی چارے کی بات کرتا ہے ناحق خون بہانے کی کسی صورت اجازت نہیں راجہ علی اصغرنے کہا کہ پاکستان میں بھی نام نہاد تنظیموں نے اسلام کے نام پر دہشت گردی کے واقعات کرا کے سینکڑوں بے گناہوں کو موت کے منہ میں دھکیلا آپریشن ضرب عضب سے ان دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے انہوں نے فرانس میں دہشت گردی کے واقعات پر فرانسیسی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی

Share.

Comments are closed.

error: