عوام نے موازنہ کرنا شروع کر دیا ہے تو کھرے کھوٹے کی تمیز بھی شروع کر دی ہے-کیپٹن محمد فاروق

0

indexhhgشاہ باغ( فیصل صغیر راجہ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)اب وقت آگیا ہے کہ عوام نے موازنہ کرنا شروع کر دیا ہے تو کھرے کھوٹے کی تمیز بھی شروع کر دی ہے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل غز ن آباد سے امیدوار برائے چیئرمین کیپٹن محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون تمام سیاسی ٹھیکیداروں کو ایک پنجرے میں بند کر دیا ہے اور وہ اتنے مجبور ہو چکے ہیں کہ سوائے چھپ کر وار کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے اور کوئی بھی ان کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار نہیں ہے اور اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ ان کو مزید دور بھگانے کے لیے میرا ساتھ دیں الیکشن آپس میں اتحاد کرنے سے نہیں بلکہ عوامی طاقت اور اتحاد سے جیتے جا سکتے ہیں عوام جس کو چاہے گی وہی چیئرمین منتخب ہو گا میں نے آج تک کسی بھی ٹکٹ کی آس نہیں لگائی ہے اور نہ کسی ٹکٹ کا سہارا لینے کی کوشش کی ہے کیوں کہ جو ٹکٹ میرے پاس عوامی طاقت کا ہے وہ کسی کے پاس بھی نہیں ہے عوام ہی اصل ٹکٹ ہیں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بھی عوامی حمایت کا ٹکٹ ہی لگایا ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر آج عوام میں سر خرو ہوں اور عام مجھے اپنی طرف سے جاری کردہ ٹکٹ کی عزت و حفاظت ضرو ر کریں گے

Share.

Comments are closed.

error: