طاہر راحیل اعوان نے اپنی بھرپور حمایت پر شیخ برادری کا شکریہ ادا کیا

0

Immagineگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) شیخ ناصر ایوب کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر13طاہر راحیل اعوان نے اپنی بھرپور حمایت پر شیخ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر صورت میں حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا پہلے بھی حلقہ کے عوام کے لئے بغیر کسی عہدے کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جس کی مثال اس وارڈ میں نہ ملتی ہے اور آئندہ بھی حلقے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرونگا ۔لوگ پارٹیاں بدلنے والے اور حلقے تبدیل کرنے والے امیدواروں کو بخوبی پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو پارٹیاں بدلنے والے ہیں اور نہ ہی مشکل وقت میں اپنی پارٹیوں کو چھوڑنے والے مخالفین جب چاہیں ہمارے پانچ سالہ دور اقتدار کا موازنہ اپنے پندرہ سالہ دور حکومت سے کر لیں اس موقع پر شیخ برادری کے شیخ محمد نثار شیخ ایوب شیخ جاوید اقبال شیخ یونس شیخ یوسف نے حمایت کا اعلان کیا

Share.

Comments are closed.

error: