سیاست کسی کی وراثت نہیں، خاندانی سیاست کا خاتمہ کرنے میدان میں آیا ہوں -طارق عباسی ایڈووکیٹ

0

کہوٹہ (راجہ ساجدجنجوعہ   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ طارق عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاست کسی کی وراثت نہیں، خاندانی سیاست کا خاتمہ کرنے میدان میں آیا ہوں، عوام نے سب کو آزمایا ہے اب ہمیں بھی آزما کر دیکھ لیں، انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد کبھی مایوس نہیں کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاڑ چوک کہوٹہ میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے سابقہ نمائندوں نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران علاقائی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہ دی،علاقہ میں تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے عوام اور طلباء و طالبات کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ہمیں اب اپنی ترجیجات کا تعین کرنا ہو گا۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ علاقہ کی بہتری کیلئے مخلص اور تعلیم یافتہ قیادت کو آزما کر دیکھیں انشاء اللہ کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں طالبات کیلئے ہائیر ایجوکیشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہماری بیٹیوں کو ہائیر ایجوکیشن کے حصول کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جبکہ ہماری سابقہ قیادت نے ان مسائل پر کوئی توجہ نہ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اگر حلقہ کے عوام نے ہمیں کامیاب کیا تو علاقہ کے تمام بنیادی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی۔

9d1a3e43c006b359b80f538db75e967f362506c0ae8b7c510bc80178d2d64fff 19cf72c8c410ed30196ea5f065c5a84c958d68d3d87abc5899bf4a23bb2fac13 662c59655de52784ab751d54319842e971a7b686fd09d40cdc849e259f108910 393536b49ea4d54510a094282106d31accf11918a0e2514c5868f284adb103da a75540e1f117ddd99dd9f6b43acee291728de58e817cda590267448967b467e1 b4d5941bdda102921c7585e0a2705f9d9b5329dce2bf47d76dacb2f43c44bb35 00fcb9153fdae34035e360619b90861b1f9c636293a9c5f1f3db933f6f737bd9 1d18e94bb768a875ad7c25347e9c3509d3f753159f6779da59b96cd7d9d0291b 9c009164083b7e15264168152bfb9650533fc0aba3f3f03a8f6bbea61a7641d4

Share.

Comments are closed.

error: