دوسروں کی طرح بلند وبانگ دعوے نہیں بلکہ عملی طورپر عوام کی خدمت کررہے ہیں-آصف ربانی قریشی

0

7680a4fea3d8c681be5d76c1683d34fbd805d8e51bee9ddb122fd56dc53a90f6کہوٹہ(راجہ ساجدجنجوعہ   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام )عوام کو ان کی دہلیز پرسہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے دوسروں کی طرح بلند وبانگ دعوے نہیں بلکہ عملی طورپر عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کہوٹہ شہر کی تعمیر وترقی الفتح گروپ کا بنیادی مقصدہے اسی جذبہ کے تحت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار آصف ربانی قریشی نے حاجی ظہور احمد قریشی کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم نے آج سے 40 سال پہلے میرے والد محترم نے جس پودے کی داغ بیل ڈالی تھی آج وہ ایک قد آور درخت کا روپ دھار چکا ہے۔ہم نے تمام برادریوں کو یکجا کرکے ایک خوبصورت گلدستہ بنایا ہے اس گلدستہ کی خوشبو چاروں طرف پھیل چکی ہے۔ہمارا کارواں آج اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور منزل قریب ہے۔انتخابات ہوتے رہتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔اور خدمت کا یہ سلسلہ ائندہ بھی جارہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے بھرپور تعاون سے الیکشن تو ہم جیت جائیں گے اور میں اس بھرےمجمع میں بر ملا اظہار کرتا ہوں کہ اگر ہمیں موقع ملا تو عملی طور پر کہوٹہ شہر کو مثالی بنا دیں گے بلاتفریق لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکریں گے انہوں نے کہا کہ عوام اور بالخصوص نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے بہتر مستقبل کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں اور قیادت کا چنا کرتے وقت کرپشن سے پاک اور باکردار لوگوں کا انتخاب کریں۔آصف ربانی قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ نادان لوگ بعض طاقتوں کے اشارے پر ہمارے مدمقابل کھڑے ہیں میں اس سٹیج کے توسط سے کہتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے واپس آجائیں، یہ چند دن ہیں گزر جائیں گے اس کے بعد ان نادان دوستوں کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔سلیکشن اللہ کے فضل سے ہم جیت جائیں گے اور یہ خوشی ان نادان دوستوں کے بغیر ادھوری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جعلی ووٹ ڈال کر جیتنے والوں کو اس مرتبہ منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 نومبر کو قریشی ہاوس میں ہونے والی خواتین کی کارنر میتنگ الفتح گروپ کی فتح کا دن ہو گا اور بلدیاتی انتخابات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے کوئے بابائے سیاست غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان سیاست میں معرکہ آرا ہیں۔ہم آقائے نام دار حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پوری کررہے ہیں اور ہمارا پیغام محبت ہے۔تقریب سے امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 8 حاجی ظہور احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بابائے بلدیات غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ کے اپنی نشست سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد ان کی خصوصی درخواست پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ منتخب ہو کر ان کی امیدوں پر ہورا اتروں۔اس سے قبل آصف ربانی قریشی کو اپنے پینل کے ہمراہ قریشی ہاوس سے موٹر سائیکلوں کی ریلی کے ساتھ آڑہ محلہ لایا گیا جہاں بابائے بلدیات غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ نے حاجی محمد ظہور قریشی کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے فلک شگاف نعرے لگائے۔

3f0e43bf32d23158c0e517a82bb06b3b4bfe4c7db841ff080d13598f9428e0cd 26aa2b7a382eeb1c67583ba7a56e93b5e67f2d684cce42734dc6fdab68717d31 80aa267792f5b160914f515dd1d47646193ccd173b20bb1aa320faf3c839b641 85ef952e78348c131737ad07f35a4e580cae62c9f3fa79bbd6a84ed25cab7014 b236a85d186b3601edd5344a31bbc7d167344fc2f83f2b7a7d1055f6de0b5fcb c75d835943773938491b244dc2e037079818cc4b983c1aab704abfba22162768 d283e64211681161bf95e22df31c7225cb605fe224fa0be534dd0ce84700c918 dac77624325b3f0e53e3717321c54265efff64c5c0074da250519f86a4584f7a5ccd74d640c188faaab717b873e990faf697212e98ca0baa35d7bd995bce8ff9545e0a5485d3a903ee9aca4ca4bdd1a72ca51ce91dec717f1943d79f1186be3e56b6c858f9e2fcfb2f1e0fadb6cae3f521d90beac92f98af2d95f2a45f8482c4

 

Share.

Comments are closed.

error: