جوڑواں بہنوں کا جوڑواں کارنامہ نیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل

0

iranکلرسیداں(پر و یز و کی  پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)جوڑواں بہنوں کا جوڑواں کارنامہ نیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل ۔
تفصیلات کے مطابق یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کی جوڈو کراٹے کی کھلاڑی ارن شہزادی اور کرن شہزادی نے گزشتہ روز لاہور میں جاری نیشنل جوڈو چمپین شپ میں پاکستا ن آرمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے دونوں نے اپنے اپنے ویٹ میں گولڈ میڈ حاصل کیے ۔ارن شہزادی اور کرن شہزادی کا تعلق تحصیل کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ سے ہے دونوں بہنیں اس سے پہلے بھی متعدد بار نیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں اور ارن شہزادی نے انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں بروانز میڈل بھی حاصل کیا ہے ،دونوں بہنوں نے کہا ہماری کامیابی کے پیچھے ہمارے کوچ پرویز اقبال وکی کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بہنیں اپنے گولڈ میڈل تحصیل کلرسیداں کی عوام کے نام کرتے ہیں ۔ان کی اس شاندار کامیابی پر ایم پی اے قمرالاسلام راجہ ،سابق ناظمین شیخ حسن ریاض ،محمد اعجاز بٹ ،مسلم لیگی رہنما شیخ عبدالقدوس، پی ٹی آئی کے سید سیماب حیدر شاہ ،ظہیرالدین بابر،الاہیڈ بنک منیجر ارشد پیرزادہ،کلریوتھ کونسل کے صدر راشد سھیٹی ،سیکرٹری انتصار قریشی ،شہزاد پیرزادہ،راجہ محمد ظفر نے کوچ پر ویز اقبال کو مبارک باد دی ایم پی اے قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ پرویز اقبال اور ان کراٹے کے انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی ہمارے علاقے کی پہچان ہیں جن کی وجہ سے تحصیل کلرسیداں کا نام پاکستان اور ایشاء میں جانا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرویز اقبال ایک قابل کوچ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔

Share.

Comments are closed.

error: