جمہوریت کے استحکام میں ہی پاکستان کی ترقی اور شاندار مستقبل پنہاں ہے-ملک محمد مدثر

0

indexhjhراولپنڈی (کامران عارف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر کے سنیر رہنما ملک محمد مدثرنے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام میں ہی پاکستان کی ترقی اور شاندار مستقبل پنہاں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی امین جماعت ہے اس کا ہمیشہ خاصا رہا ہے کہ اس کے رہنماؤں نے جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لیے جدوجہد کی ہے اور کھبی ظالموں اور ڈکٹیٹروں کے سامنے سر نہیں جھکایا شہید ذولفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے جن کی تعمیروترقی ، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔ہم شہید بھٹو کے نظریات اور افکار پرسختی سے کاربند ہیں۔ شہید قائد نے پیپلز پارٹی کی بنیاد برادریوں اور قبیلوں پر نہیں بلکہ نظریے اور عقیدے کی بنیاد پر رکھی تھی۔شہید بھٹو کی شہادت کے بعدبے نظیر بھٹو شہید نے نظریاتی اور انقلابی سیاست کورواج دیا اور نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پیپلز پارٹی کا قافلہ جمہوریت ،گڑھی خدا بخش کے شہدا کے متعین کردہ اصولوں اور نظریات پر قائم ہے اور ہم اس قافلے میں شامل ہیں۔آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے کمال سیاسی حکمت عملی اوراعلی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نظریاتی اور انقلابی قافلے کو متحد اور منظم رکھا۔آذاد کشمیر میں تحریک آذادی سے لے کرتعمیروترقی تک کا سہراپیپلز پارٹی کے سر ہے جو کہ وزیر اعظم آذاد کشمیرچوہدری عبدلمجید ،چوہدری لطیف اکبر اور جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں ایک ناقابل تسخیرسیاسی قوت بن چکی ہے جسے شکست دینا اب کسی کے بس کی بات نہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: