بلدیاتی انتخابات کے ثمرات ،بیول کلرسیداں اور بیول گوجرخان روڈ پر تعمیراتی میٹریل پھینک دیا گیا

0

0504rd (3)بیول(چوہدری مظہرحسین پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم)بلدیاتی انتخابات کے ثمرات ،بیول کلرسیداں اور بیول گوجرخان روڈ پر تعمیراتی میٹریل پھینک دیا گیا عرصہ دراز سے بند کام کے شروع ہونے کی امیدپیدا ہوگئی ۔بلدیاتی انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی بیول کلرسیداں روڈ اور بیول گوجرخان روڈ پر تعمیراتی میٹریل پھینک دیاگیا منصوبے کو شروع ہوئے عرصہ دراز گزر چکاہے مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر منصوبوں کو بند کردیا اور عوام کو شدید سفری مشکلات درپیش رہیں بلدیاتی انتخابات کی آمد پر سڑکوں پر تعمیراتی میٹریل پھینک دینے سے عوام کو امید ہوچلی ہے کہ اب شاید بہتری ہوسکے اور ادھورے منصوبوں کو مکمل کیاجاسکے دونوں بڑی رابطہ سڑکوں کی کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت سے عوام علاقہ کی شدید مشکلات درپیش ہیں عوامی و سماجی حلقے متقاضی ہیں کہ سڑک کوکارپٹ کیاجائے اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔

Share.

Comments are closed.

error: