بلدیاتی انتخابات سیاسی جوڑ توڑ شروع ، ہم عوام کے خادم ہیں سیاسی کارکنان کی عوام کو تسلیاں

0

indexدولتالہ(یاسر مغل پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات سیاسی جوڑ توڑ شروع ، ہم عوام کے خادم ہیں سیاسی کارکنان کی عوام کو تسلیاں ، عوام اجتماعات میں شرکت بھی کرنے لگے ، تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی کارکنان ووٹر زسپورٹر زحضرات کی عوام ہمدریاں جاگ اٹھیں ،سیاسی جوڑ توڑیونین کونسل دیوی ، جھو نگل اور دولتالہ سمیت متعدد یونین کونسلز میں سیاسی پہلوانوں نے کمر کس لی ہر قسم کے عوامی اجتماعات میں پہنچنے لگے ہم عوام کے خادم ہیں کا نعرہ رٹ لیاگیا، ترقیاتی کام کروانے اور عوام دوست پالیسوں سمیت ہر قسم کی تسلیاں دینے لگے تا ہم مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جاتلی سے راجہ پرویز اختر ، راجہ ابو بکر دیوی ، سجاد اکرم حبیب الرحمن دولتالہ کا کہنا ہے کہ ووٹ کا صحیح اہل نئے چہرے نئے لوگ ہی ہونے چائیے چھ چھ بار منتخب سابقہ نمائندگان نے مایوس کیا ہے اس بار ووٹ نئے چہروں اور نئی شخصیات کا حق ہے

Share.

Comments are closed.

error: