بلدیاتی انتخابات جیت کر عوام کی بلا تفریق خدمت کروں گا-شیخ بشارت محمد

0

4a836658ce0faff1bbb0a8ef33aba45f1039a4671c13d1318d14411d8a53f082کہوٹہ (راجہ ساجدجنجوعہ   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات جیت کر عوام کی بلا تفریق خدمت کروں گا اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کراؤں گا عوام کی خدمت زندگی کا مشن ہے۔حلقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،انشاء اللہ فتح یقینی طور پر میری ہے۔ عوام نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 5 دسمبر کو محض رسمی کاروائی ہو گی، میرے دروازے عوام کی خدمت کے لئے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔ عوام کی پہلے بھی خدمت کی ھے اور آئندہ بھی جاری رہے گی، ان خیالات کااظہارآزادامیدواربرائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر6 میونسپل کمیٹی کہوٹہ شیخ بشارت محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس سےپہلے بھی اپنی وارڈ میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اورانشاء اللہ منتخب ہو کر اپنے حلقہ کےدیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا اور عوام کی بلا تفریق خدمت کروں گا۔عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے وارڈ نمبر6 کی متعدد برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔سابق کونسلر عبدالحمید کیانی نے اپنی پوری برادری سمیت میری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔چوہدری لیاقت، عمران شاکر کیانی،حاجی سراج الدین، رضوان خان، چوہدری شوکت حسین،زعفران شاکر کیانی، کیانی نزیر سموسہ شاپ،شیخ قاری محمد صدیق صدر شیخ برادری، شیخ محمد یاسین،شیخ ظفر محمود عرف میاں سمیت شیخ برادری میرے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: