کیپٹن محمد فاروق ایک اچھے مخلص اور شریف النفس انسان ہیں-راجہ عاشق حسین

0

Immagineکلر سیداں( محمد اشفاق پوٹھوار لنک ڈاٹ کام  ) کیپٹن محمد فاروق ایک اچھے مخلص اور شریف النفس انسان ہیں اور ان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جن کی یو سی غز ن آباد کے عوام ایک عرصے سے ضرورت محسوس کر رہے تھے ان خیالات کا اظہار یوسی غز ن آباد وارڈ نمبر دو سے امیدوار برائے جنرل کونسلر راجہ عاشق حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد فاروق کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے اور موضع میانہ موہڑہ سے ان کو زبردست کامیا بی دلائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کروانے میں بھر پورکردار ادا کریں گے وارڈ نمبر دو سے ان کی کامیابی یقینی ہے میرے تمام ووٹرز اور سپورٹرز نے کیپٹن محمد فاروق کی کامیابی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اور اس پر محنت جاری ہے

Share.

Comments are closed.

error: