پانچ دسمبر کرپٹ بیوروکریسی ،ٹاؤٹ مافیا،اور کمیشن مافیا کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا-محمد صدیق خان

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کرپٹ بیوروکریسی ،ٹاؤٹ مافیا،اور کمیشن مافیا کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا،موجودہ حکومت نے نہ صرف ملکی اداروں کو تباہ کیا بلکہ کرپشن کی انتہا کر دی اب تو ورلڈ مالیاتی اداروں نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ،نیشنل ایکشن پلان میں حکومت کی کوتاہی ثابت ہوئی ہے، ہم شریف ضرور ہیں مگر بزدل نہیں ہمارے مخالفین اب اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، دراصل مسلم لیگ(ن) کو اب اپنی ہار یقینی نظر آرہی ہے ،ٹیکسلا کے باشعور شہری پانچ دسمبر کو بالغ نظری کا ثبوت دینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر13امیدوار برائے کونسلر ملک اسد امیر کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر راجہ شیراز احمد شیرازی، حاجی زاہد رفیق،ملک سعید صدیقی، سید عطرت شاہ، ملک اعجاز صراف، ملک علی محمد، عمر فاروق، لیاقت خان، ملک خورشید، حاجی ریاض حسین اعوان، ملک مسعود گجر، میر اورنگزیب،عرفان عرف فانی،ملک احمر،چوہدری اظہر، ملک اظہر، سید سرفراز شاہ، بابو شاہد، حاجی ظہیرالدین،ناصر محمود اعوان،شیخ آفتاب،سمیت اہلیان وارڈ کی کثیر تعداد موجود تھی،امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر13ملک اسد امیر نے کہا کہ میرا کردار کھلی کتاب کی مانند ہے ہم شریف لوگ ہیں اور شرافت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ،انشاللہ عوام کے بھرپور تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی ہمارا مقدر ہے میں اگر ہار بھی گیا تھا بھی عوام کا خادم رہوں گا،صدیق خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو جلالہ یونین کونسل میں امیدوار تک نہ ملا سوائے چکری یونین کونسل کے پورے حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی جبکہ ٹیکسلا شہر میں چئیرمین بھی ہمارا ہو گا اور تمام وارڈز میں ہمارے ہی نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

Share.

Comments are closed.

error: