میرے خلاف بننے والااتحاد بری طرح نا کام ہو چکا ہے-کیپٹن محمد فاروق

0

indexکلر سیداں( محمد اشفاق پوٹھوار لنک ڈاٹ کام  ) یونین کونسل غز ن آباد کے تمام امیدواروں کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے اس فیصلہ سے ن لیگ مزید مضبوط ہوگی ان خیالات کا اظہار یونین کونسل غز ن آباد سے امیدوار برائے چیئرمین کیپٹن محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بننے والااتحاد بری طرح نا کام ہو چکا ہے اور مخالفین کی نیندیں ختم ہو چکی ہیں پارٹی نے اعلی ظرفی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا ہے لیکن میرے ایک بھائی اب بھی ٹکٹ کا اعلان کرتے پھر رہے ہیں جو سراسر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے میری چوہدری نثارعلی خان ،شیخ ساجد الرحمان اور تحصیل صدر چوہدری عبدا لغفار سے گزار ش ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کو ٹکٹ کا جھانسہ سے کر ورغلانے والوں کا محاسبہ کریں انشاء اللہ تعالیٰ اسے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا اور ایسے شوشے چھوڑنے سے ان کے ساکھ مزید خراب ہو رہی ہے اور میں ایسے نام نہاد اتحاد کے خلاف آخری دم تک لڑوں گا اور جن لوگوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں ان کی وساطت سے بننے والا ہر اتحاد جو بھی لائے عمل اختیا رکرتا ہے وہ قدرتی طور پر انہی کے خلاف چلا جاتا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب غزن آباد کو یر غمال بنانے والے بھاگتے پھریں گے اور ان کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

Share.

Comments are closed.

error: