عوام کی طاقت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوامی کی ہی طاقت سے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کامیابی حق پرستوں کی ہو گی-راجہ محمد جان

0

pic raja jan taxilaٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)امیدوار برائے یوسی 48راجہ محمد جان نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوامی کی ہی طاقت سے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کامیابی حق پرستوں کی ہو گی، میری کامیابی آپ لوگوں کی کامیابی ہو گی،ہم نے کبھی سیاست کو زریعہ معاش یا زریعہ پہچان نہیں بنایا بلکہ خالصتاً عوامی خدمت اور اللہ کی رضا کے لئے یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھوک عباسی میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا اس مووقع پر حکمداد عباسی،سردار آزاد، شفقت عباسی، ڈاکٹر حسن، سردار عبدالرحمن،عارف عباسی سمیت اہلیان ڈھوک عباسی کی کثیر تعداد موجود تھی ،راجہ جان نے کہا کہ ہمارا کردار آپکے سامنے ہے ہم نے ہر مشکل وقت میں اہل علاقہ کے ساتھ صف اؤل کا کردار ادا کیا ،اور مستقبل میں بھی ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ اہلیان یوسی 48کو اسلام آباد کے پوش سیکٹروں کے ہم پلہ بنایا جائے عوام کی طویل ترین محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے اور انکے جائز حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے۔

Share.

Comments are closed.

error: