سیاست کسی کی وراثت نہیں، دو خاندانوں پر مشتمل سیاست کا خاتمہ کرنے میدان میں آیا ہوں-راحت محمود کیانی

0

indexxxکلر سیداں(راجہ محمد فاروق پوٹھوارلنک ڈاٹ کام)یونین کونسل سوئی چیمیاں سے چےئرمین کے امیدوار راحت محمود کیانی نے کہا ہے کہ سیاست کسی کی وراثت نہیں، دو خاندانوں پر مشتمل سیاست کا خاتمہ کرنے میدان میں آیا ہوں سب کو آزمایا ہے اب ہمیں بھی آزما کر دیکھ لیں، انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد کبھی مایوس نہیں کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چلو چکڑالی میں ملک زاہد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سابقہ نمائندوں نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران علاقائی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہ دی،علاقہ میں ڈسپنسری ہے نہ ہائیر ایجوکیشن کی سہولیات جس کی وجہ سے عوام اور طلباء و طالبات کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ہمیں اب اپنی ترجیجات کا تعین کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں فصلی بٹیرہ نہیں جو ووٹیں حاصل کرنے کے بعد غائب ہو جاونگا، انشاء اللہ میرا مرنا جینا آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ علاقہ کی بہتری کیلئے نوجوان قیادت کو آزما کر دیکھیں انشاء اللہ کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔وائس چےئرمین ملک آصف اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ،انشاء اللہ ووٹروں کے اعتماد پر پورا اترونگا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بوائز ہائی سکول اور طالبات کیلئے ہائیر ایجوکیشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مستقبل کے معماروں کو ہائیر ایجوکیشن کے حصول کیلئے کلر سیداں کا رخ کرنا پڑتا ہے جبکہ ہماری سابقہ قیادت نے ان مسائل پر کوئی توجہ نہ دی۔انہوں نے کہا کہ آڑھائی کلو میٹر کے فاصلے پر سوئی گیس کی سہولت موجود ہونے کے باوجود ہمیں اس سہولت سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے، انشاء اللہ اگر ہمارے پینل کو کامیاب کیا گیا تو علاقہ کے تمام بنیادی مسائل کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔تقریب سے ماسٹر محمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: