سازشوں سے گھبرانے والے نہیں سازشی عناصر کو عوام بے نقاب کر دینگے

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)آزاد امیدواران سردار سید عمران علی شاہ وارڈ نمبر7،سردار مجتبیٰ حیدر وارڈ نمبر6اور سید ساجد حسین شاہ وارڈ نمبر2نے کہا ہے کہ عوام دیانتدار، با عمل اور مخلص امیدواروں کا چناؤ کریں ،اہلیان علاقہ کے پر زور اصرار پر میدان عمل میں نکلے ہیں پہلے بھی علاقہ کی تعمیروترقی میں ہمارے آباؤ اجداد کا بنیادی رول ہے اور انشااللہ اہل علاقہ کے لئے آیندہ بھی ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر وقت حاضر ہیں،سازشوں سے گھبرانے والے نہیں سازشی عناصر کو عوام بے نقاب کر دینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف برادریوں کے سرکردہ راہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ شاہ ولی ہاؤس عرصہ دراز سے اہلیان ٹیکسلا کے لئے ایک ماڈل رول ادا کر رہا ہے اتحاد بین المسلمین اور تمام مذاہب و مسالک کو متحد رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں،ہمیں نہ صرف دوست احباب و دھڑے کی بھرپور حمایت حاصل ہے بلکہ مختلف برادریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اکابرین بھی ہماری صفوں میں فرنٹ مین کا رول ادا کر رہے ہیں انشاللہ پانچ دسمبر حق و سچ کی فتح ہوگی اور ثابت کرینگے کہ کہ ہم ٹیکسلا کے لئے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

Share.

Comments are closed.

error: