تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں-ارشد محمود ملک

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)آزاد امیدوار برائے بلدیہ ٹیکسلا وارڈ نمبر1ارشد محمود ملک نے کہا ہے کہ تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں ہمیں قوی امید ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او قمر ذیشان بہترین ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے،ہم سب اس شہر کے باسی ہیں اور ایک دوسرے کا احترام ملحوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،ووٹ مانگنا ہر امیدوار کا بنیادی حق ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر ملک برکت، سید آصف شاہ،سبطین شاہ، ملک اکرام و دیگر سپوٹران بھی موجود تھے، ارشد محمود ملک نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ تمام امیدوار مکمل تعاون کریں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے ،ایک دوسرے کا احترام کیا جائے ،الیکشن لڑنا اور ووٹ مانگنا ہر امیدوار کا حق ہے،جنہوری طریقے سے الیکشن لڑا جائے تاکہ ایک دوسرے کا احترام بھی رہے اور تعلقات بھی خراب نہ ہوں ،انھوں نے کہا کہ بروز اتوار دن تین بجے نہر سٹاپ پر ہمارے الیکشن آفس کا افتتاح کیا جائیگا،انھوں نے کہا کہ تحصیل ایڈمنسٹریشن نے بہترین رویہ اختیار کر رکھا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پولنگ پر امن ماحول میں ہوگی ۔

Share.

Comments are closed.

error: