یونین کونسل48سنگجانی سرائے خربوزہ میں راجہ جان کی پوزیشن دیگر تمام امیدواروں سے بہت بہتر ہے-ریاض الحسن ملک

0

RIAZ UL HASSAN MALIK TAXILAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ(ن) کے متحرک راہنما ومعروف معالج ڈاکٹر ریاض الحسن ملک نے کہا ہے کہ یونین کونسل48سنگجانی سرائے خربوزہ میں راجہ جان کی پوزیشن دیگر تمام امیدواروں سے بہت بہتر ہے،جس طرح راجہ جان نے ہمیشہ اپنی زندگی عوام کے لئے وقف رکھی اسی کے تناظر میں آج اہل علاقہ نے راجہ جان کی کامیابی کے لئے اپنا اپنا فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے ،راجہ جان نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی اور عوام میں وی اسی لئے ہر دلعزیز ہے کہ جب بھی کسی کوکوئی مسلہ درپیش ہوا دن دیکھا نہ رات راجہ جان فوراً پہنچ گیا ،یہی وجہ ہے کہ جب راجہ جان نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہلیان یونین کونسل48سے مشاورت کی تو نہ صرف عوام میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی بلکہ لوگوں نے فوراً لبیک کہا ،آج ہر شخص راجہ جان کی انتخابی مہم کے لئے مصروف عمل ہے اور انشاللہ راجہ جان کی کامیابی یقینی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: