ہمارا کسی بھی پینل سے کوئی اتحا د نہیں ہوا-راجہ یونس

0

Immagineeجاتلی(یاسر مغل پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) ہمارا کسی بھی پینل سے کوئی اتحا د نہیں ہوا، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی،بھر پور سپورٹ کرنے پر اپنی وارڈ کے لوگوں کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل منگھوٹ راجہ یونس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرے متعلق غلط خبر پھیلائی ہے کہ میں نے قاضی وقار اور ان کے پینل کی حمایت کی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، تمام پارٹیوں کے لوگ ہمارے ووٹرز ہیں، اپنی وارڈ کی تمام برادریوں کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی محبتیں ہم پر قرض ہیں

Share.

Comments are closed.

error: