پیپلز پارٹی کی حکومت سے کروڑوں کی گرانٹ لینے والے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں-راجہ جاوید اشرف

0

javaid asharafجاتلی(یاسر مغل پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی کی حکومت سے کروڑوں کی گرانٹ لینے والے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، عوام ایسے بے ضمیر لوگوں کو ووٹ نہ دیں، پیپلز پارٹی کے وجود کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پوری تحصیل کی ہر وارڈ میں ہمارے امیدواران موجود ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ جاوید اشرف نے درکالی کلاں اور درکالی خورد کے دورے پرسید منتظر مہدی نقوی کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا، اس موقع پر انہوں نے آزاد پینل کے امیدوار برائے چیئرمیں ثقلین اعجاز جنجوعہ اور امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل جھونگل سید منتظرمہدی نقوی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ، راجہ جاوید اشرف نے پیپلزپارٹی کے ووٹرز کو آزاد پینل کو کامیاب کرانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے دور حکومت میں کروڑوں روپے کے فنڈز لیے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، عوام ایسے احسان فراموش لوگوں کو مسترد کردیں گے

Share.

Comments are closed.

error: