پانچ دسمبر ہمارا پینل اہل علاقہ کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے سرخرو ہوگا-حاجی علی اصغر اعوان

0

ALI ASGHAR AWAN TAXILAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)آزاد امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر ہمارا پینل اہل علاقہ کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے سرخرو ہوگا،ہم نے نہ صرف روایتی سیاست کا خاتمہ کرکے خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہے بلکہ اس علاقہ کی محرومیوں کا بھی خاتمہ کرنا ہے،عوام کے پاس بہت عرصہ کے بعد ایک سنہری موقع آ رہا ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں اور کود غرضی،مفادات ،اقرباء پروری کی سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر گول کردیں،ان خیالات کا اظہار انھوں اپنے بیان میں کیا حاجی علی اصغر اعوان نے کہا کہ محنت کشوں اور کسانوں کا انکا جائز حق دلانا یونین کونسل لب ٹھٹھو میں صحت اور تعلیم کو فروغ دینا ،اہل علاقہ کی محرومیوں کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،ہمیں اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہے اور ہم نے اہلیان یونین کونسل لب ٹھٹھو کے دیانتدار اور خدمت کے ضزبے سے سرشار امیدواروں کا پینل دیا ہے ،جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا عزم رکھتا ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: