ٹی ایم اے نے جو کرپشن کی ہے اسکے تمام ایسڈ حاصل کرلئے گئے ہیں بہت جلد وفاقی محتسب سے رجوع کرینگے-محمد صدیق خان

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے نے جو کرپشن کی ہے اسکے تمام ایسڈ حاصل کرلئے گئے ہیں بہت جلد وفاقی محتسب سے رجوع کرینگے،ٹیکسلا شہر کی تعمیروترقی کے نام پر جو کرپشن کی گئی ہے اسے بے نقاب کرینگے،اہلیان ٹیکسلا نے مسلم لیگ(ن) کو مسترد کر دیا ہے،ملک ربنواز نے ہمیشہ نہ صرف اصولوں کی سیاست کی بلکہ ان پر ایک پیسے کی کرپشن کا داغ بھی نہیں ہے،ہم نے تحصیل ٹیکسلا کو خود مختار مالی ادارہ بنایا اور ٹیکسلا شہر کی ترقی کے لئے بلاتفریق عوام کی خدمت کی میں دعویسے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے ٹیکسلا شہر میں چئیرمین پی ٹی آئی کا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر22ملک ربنواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سلیمان ٹاؤن میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر راجہ شیراز احمد شیرازی، بابر سلیم، ملک اکرم، ملک رزاق،ملک قاسم،حاجی مشتاق،عبدالغفور،ملک طاہر، ملک کامران، ملک اویس، ملک وحید، سمیت دیگر عمائدین سلیمان ٹاؤن کی کثیر تعداد موجود تھی،محمد صدیق خان نے کہا کہ آپ لوگ بہترین محتسب ہیں ہم خود کو آپکے سامنے احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں،اہلیان ٹیکسلا بخوبی جانتے ہیں کہ اس شہر کی خدمت کس نے کی اور لوٹ مار کون کر رہا ہے،ملک ربنواز نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ مجھ پر احسان کیا ،یہ میرا بیس ہے اور آپ نے نہ صرف میرا الیکشن لڑنا ہے بلکہ اپنی ووٹوں کا تحفظ بھی کرنا ہے دریں اثنار اس وارڈ میں مقیم نہرہ برادری نے ملک ربنواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: