ٹکٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئ -چوہدری محمد خوشحال

0

Immagineghuuگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)امیدواربرائے چئیر مین یونین کونسل مطو عہ چو ہدری محمد خو شحال اور وائس چئیر مین طالب حسین قریشی کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر گوجرخان اور اہل یونین کونسل مطوعہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بہت زیادہ لوگوں کی آمد کی وجہ سے افتتاح کی تقریب ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی چوہدری محمد خوشحال نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ٹکٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی یونین کونسل مطو عہ میں 70%آبادی مسلم لیگ ن سے وابسطہ ہے مسلم لیگ ن کا صرف ایک ہی پینل ہوتے ہوئے بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا یہا ں تک کہ کسی جنرل کونسلر کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ن لیگ کے ووٹرزانتہائی پریشان ہیں اور ان زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ با کردار اور مضبوط امیدوار ہونے کے باوجو د ٹکٹ جاری نہ کرنا نا انصافی ہے چوہدری محمد خو شحال نے مسلم لیگ ن سے وابستگی رکھنے والے ووٹرز سے اپیل کی اور کہا کہ آپ مایوس نہ ہوں ہم نے مسلم لیگ ن کے علم کو بلند کرناہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مسلم لیگ ن سے جدا نہیں کر سکتی ہم ہر وقت اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کیلئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں

Share.

Comments are closed.

error: