میرا ماضی ایک کھلی کتاب کی ماند سب پر عیاں ہے-ہمایوں خان کیانی

0

bvnکلر سیداں(راجہ محمد فاروق پوٹھوارلنک ڈاٹ کام)یونین کونسل بشندوٹ سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چےئرمین ہمایوں خان کیانی نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ شرافت اور دیانتداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور آئندہ بھی انہی اصولوں پر کاربند رہونگا۔میرا ماضی ایک کھلی کتاب کی ماند سب پر عیاں ہے۔انشاء اللہ5دسمبر کو منتخب ہونے کے بعد یوسی کو ایک ماڈل یونین کونسل کا درجہ دلا کر دم لونگا۔انہوں نے گزشتہ روز اپنا حلقہ میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں بسنتہ میں رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو ذرائع آمدورفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حویلیاں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے دور میں بنیادی مرکز صحت کے قیام کیلئے انہوں نے قطعہ آراضی عطیہ کی تھی جس کے بعد وہاں علاقہ کے عوام کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں تمام سہولیات فراہم کی گئیں مگر (ق) لیگ کا دورہ ختم ہوتے ہی مرکز صحت میں ادویات کی شدید قلت پیدا کر دی گئی جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے میڈیکل اسٹورز کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقہ میں پسے ہوئے افراد کے حقوق کا تحفظ پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے اور انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد ایسے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔وائس چےئرمین کے امیدوار راجہ محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اراضی میں اساتذہ کی شدید قلت کے باعث زیر تعلیم بچوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے بعد ہمارا پینل یونین کونسل کے تمام بنیادی مسائل کا خاتمہ کرنے میں اپنے وسائل استعمال کرے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت (ق) لیگ ،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ووٹروں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: