مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے-ملک محمد سلیم

0

MALIK MUHAMMAD SALEEM TAXILAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ(ن) کے راہنما ملک محمد سلیم عرف ماما سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،مسلم لیگ(ن) خدمت کا دوسرا نام ہے ، وارڈ نمبر17میں میر ظفر،اور وارد نمبر21میں پرویز اختر اعوان کی جیت یقینی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،ملک سلیم نے کہا کہ ہم نہ صرف ٹیکسلا سٹی کی بائیس وارڈز میں بلکہ تحصیل ٹیکسلا کی تمام یونین کونسلوں میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کریگے اور وارڈ نمبر17میں میر ظفر ،وارڈ نمبر21میں پرویز اختر اعوان کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلا ئیں گے،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی موجودہ حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ہم اس شہر کے باسی ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ اس ٹیکسلا شہر کی تعمیروترقی کے لئے اپنے قائد چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس دئیے بلکہ متعدد پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ اہلیان ٹیکسلا بالغ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کا کامیاب کرائیں۔

Share.

Comments are closed.

error: