محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار کا تہہ دل سے مشکور ہوں-حاجی اجمل خان تنولی

0

AJMAL KHAN TANOLI TAXILAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے امیدوار برائے وائس چئیرمین حاجی اجمل خان تنولی نے کہا ہے کہ میں محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے یونین کونسل گڑھی سکندر، یونین کونسل عثمان کھٹر میں سوئی گیس کا پریشر بڑھا دیا ،مگر ابھی بھی مزید پریشر کی ضرورت ہے امید ہے کہ وہ اس کمی کا بھی جلد ازالہ کر دینگے ،انھوں نے کہا کہ ہم صرف نعرے لگانے والے نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،ایک ماہ قبل سوئی گیس کا پریشر20بار پر آگیا تھا جس سے بھلڑ سالار گاہ اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس مکمل بند ہو گئی تھی ہم نے محکمہ سے مسلسل رابطہ رکھا اور محکمہ کے مشکور ہیں کہ انھوں نے پریشر بڑھا دیا ،حالانکہ اس لائن کا70بار پریزر منظور ہے ہماری محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ مزید منظور شدہ پریشر بحال کیا جائے تاکہ اہلیان یونین کونسل گڑھی سکندر اور یونین کونسل عثمان کھٹر کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے،انھوں نے کہا کہ دیگر سیاستدان بھی عوام کی عملی خدمت کو شعار بنائیں اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

Share.

Comments are closed.

error: