شاہ محمد کلرسیداں پویس اور ڈی ایس پی سر کل کہوٹہ و کلرسیداں کی طرف سے انصاف نہ ملنے پراخبار کے دفتر پہنچ گیا

0

saha mکلرسیداں(عبدالعزیز پاشا   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام ) کلرسیداں کے نو احی علاقہ صاحب دھمیال کے رہائشی شاہ محمد ولدمحمد زمان کوکلرسیداں پویس اور ڈی ایس پی  سر کل کہوٹہ و کلرسیداں کی طرف سے انصاف نہ ملنے پراخبار کے دفتر پہنچ گیا شاہ محمد نے بتایا کہ میری دولاکھ مالیت کی بھینس چوری ہو گی تھی جس کے بارے میں نے تھانہ کلرسیداں پویس کو درخواست دی پویس کی طرف سے نامزد ملزمان اشتیاق ،وسیم ، اظہر طارق ، اکرم جباروغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن پویس کی ناقص تفشیں ہونے پر بااثر ملزمان سر عام گھوم رہے ہیں اور مجھے سنگین نتائخ کی دھکمیاں دیتے ہیں کہ تم راضی نامہ کر لو ور نہ تمہارے بیوی بچوں کو جان سے مار دیں گے ان ملزمان سے مجھے سخت خطرہ جان ہے لیکن پویس ان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کو تحفظ فرائم کر رہی ہے اس سلسلے میں ایک عدد درخواست سی پی او راولپنڈی کو دی انہوں نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو مارک کی لیکن ڈی ایس پی کہوٹہ بھی مجھے انصاف فرائم نہیں کیا ان کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھکا گیا ہوں میں اخبار کی وساطت سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کرتا ہو ں کہ ان ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوں میری دولاکھ مالیتی بھینس برآمد کر کے ان کی پشت پناہی کرنے والے پویس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے،

Share.

Comments are closed.

error: