راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے میا ں ہمایوں پرویز صدر راولپنڈی چیمبرآف کامرس کی قیادت میں واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کا دورہ کیا

0

pic pof taxilaٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے میا ں ہمایوں پرویز صدر راولپنڈی چیمبرآف کامرس کی قیادت میں واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کا دورہ کیا۔ واہ نوبل آمد پر چیف ایگزیکٹوواہ نوبل بریگیڈیئر (ر)شیراز اللہ چوہدری نے وفد کا استقبال کیا ۔ وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نوبل انرجی لیمٹیڈواہ نوبل گروپ کا انرجی ڈویژن ہے جو کہ صنعتی اور کارپوریٹ سیکٹر کیلئے گرین انرجی سلوشن مہیا کرنے میں مصروف ہے، واہ نوبل لمیٹیڈ میں کےڈبلیوپی  25 1سولر انرجی پراجیکٹ کا قیام ایک قابل ذکر مثال ہے ۔ واہ کیمیکل لمیٹیڈ میں ایک میگا واٹ کے سولر پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ واہ نوبل بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ میں بھی مصروف عمل ہے۔ واہ نوبل کی طرف سے سولر پراجیکٹ لگانے کا مقصد بجلی کے روایتی ذرائع اور گرڈ پاور پر انحصار میں کمی لاتے ہوے آرگنائزیشن کی انرجی ضروریات کو سولر توانائی کے ذریعے پورا کرنا ہے۔ صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس میاں ہمایوں پرویز نے واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کی توانائی کی ضروریات سولر پاور پراجیکٹ کے ذریعے پوری کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ واہ نوبل کا شمار پاکستان میں بانی آرگنائزیشنز میں ہوتاہے جو کہ سولر پراجیکٹ لگا کر اپنی توانائی کی ضروریات پوری کر رہی ہیں، واہ نوبل پرائیویٹ لمیٹیڈ نے شمسی توانائی کے ذریعے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کر کے پاکستان میں دوسرے اداروں کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: