ذات برادری سے بالا تر ہو کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا ہے-را جہ عبدالغفور کیانی

0

Immaginedffگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)ذات برادری سے بالا تر ہو کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا ہے اس سے قبل بھی عوام نے والہانہ محبت کا ثبوت دے کر بھاری اکثریت سے ناظم منتخب کیا اب بھی کامیاب ہو کرسچے جذبے اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ا ن خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر را جہ عبدالغفور کیانی نے عوامی را بطہ مہم کے دوران اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ادنیٰ کارکن ہوں ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ کامیابی ہو گی اہل علاقہ نے پہلے بھی بھاری اکثریت سے نا ظم منتخب کیا ان کے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی کامیاب ہو کر عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلا تفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ کر ایک مثال قائم کریں گے علاقے کی بہتری اور مسائل کا خا تمہ کے لئے میری دہلیز پر آنے والوں کے لئے ہر وقت حا ضر رہوں گا ما یوس نہیں کروں گا

Share.

Comments are closed.

error: