تمام برادریوں نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین محمد تنویر ناز بھٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

0

gjhjکلر سیداں(راجہ محمد فاروق پوٹھوارلنک ڈاٹ کام)یونین کونسل نلہ مسلماناں کی وارڈ نمبر6 موضع گھوئی کی تمام برادریوں نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین محمد تنویر ناز بھٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بلا مقابلہ نو منتخب جنرل کونسلر راجہ نمبردار ابرار حسین کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کے امیدوار محمد تنویر بھٹی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ میں اہلیانِ گھوئی کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور پانچ دسمبر کا سورج مسلم لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا،کارنر میٹنگ سے سابق نائب ناظم راجہ محمد نواز،راجہ طارق محمود، صوبیدار مکھن خان، نمبردار ابرار حسین راجہ، حافظ محمد افضال، راجہ محمد انور، انسپکٹر محمد بشیر کیانی، خان محمد حسین، چوہدری محمد خالد، سابق ناظم صوبیدار منظور حسین راجہ، صوبیدار میر زمان راجہ نے محمد تنویر بھٹی کو مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد شہزاد کیانی، راجہ محمد صغیر، چوہدری محمد جہانگیر آف باغ جمیری، چوہدری محمد تنویر، راجہ محمد فاضل، محمد شعبان مغل، محمد صابر مغل، محمد بنارس مغل، راجہ محمد ارشد گوہڑہ، راجہ سید اکبر، راجہ عبدالرؤف، راجہ عظمت، راجہ نعمان، راجہ حفیظ گھوئی، راجہ وسیم، راجہ عبدالمجید، غلام حسین کیانی، چوہدری محمد عمران، راجہ ارشد آف لسوڑا، راجہ طاہر، راجہ اسد، راجہ اشفاق، راجہ طارق محمود گوہڑہ، راجہ ابرار حسین گوہڑہ، خلیل احمد کیانی، راجہ محمد بشیر، صوبیدار محمد بشیر راجہ سنمبل، صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی امیدار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر ایک گڑہالہ کھندوٹ، کونسلر سعید بھٹی، سردار محمد نواز، حاجی عبدالحمید راجہ آف سنمبل، ماسٹر شبیر بھٹی، راجہ اعتزاز احسن، خان زمان بھی موجود تھے۔ آخر میں حافظ محمد افضال نے امیدوار برائے چیئرمین تنویر بھٹی اور راجہ زاہد اکبر کے حق میں دعائے خیر کی گئی۔

Share.

Comments are closed.

error: