بیول اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

0

klokioبیول( چوہدری مظہرحسین پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم)بیول اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، گھنٹوں اور طویل ترین بندش نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا،کاربار زندگی مفلوج،عوام علاقہ کا نوٹس کامطالبہ۔ بیول اور گردونواح کے علاقوں میں آئیسکو سب ڈویثرن بیول کی غفلت اور نااہلی کے سبب بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کا دورانیہ گھنٹوں پرمحیط ہوچکاہے صبح آٹھ بجے بجلی بند کردی جاتی ہے جس کی بحالی دوپہر دوبجے کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں بیول سمیت متعدد نواحی علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے بجلی سپلائی کی یہی صورتحال ہے عوامی و سماجی حلقوں نے آئیسکو سب ڈویثرن کی غفلت کا نوٹس لینے اور بجلی کی سپلائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔

Share.

Comments are closed.

error: