بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دیں گئے-چوہدری تسنیم المجید

0

piccvکلرسیداں( عبدالعزیز پاشا   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام) ہماری خدمات عوام سے ڈھگی چھپی نہیں اب بھی عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے انہوں نے کاہ ہے کہ عرصے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ھو کر حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے،حلقہ کے عوام کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلائیں گے ۔اگر اللہ پاک نے موقع دیاتو آپ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں ہر حل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ علاقہ میں تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ھے۔انہوں نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور ایسے شخص کو ووٹ دیں جو ان کے خیال میں حلقہ کے عوام کی بہترخدمت کر سکتا ھے ان خیالات کااظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر یوسی بشندوٹ وارڈ نمبر 4 چوہدری تسنیم المجید نے نمائندہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ۔

Share.

Comments are closed.

error: