باشعور عوام 5دسمبر کو بالٹی پر مہر لگا کر مجھے کامیاب بنائیں-راجہ عبدالحفیظ جنجوعہ

0

pic (1)کلرسیداں ( عبدالعزیز پاشا   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام)باشعور عوام 5دسمبر کو بالٹی پر مہر لگا کر مجھے کامیاب بنائیں امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 3راجہ عبدالحفیظ جنجوعہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہیں ، سیاست میرا زریعہ معاش نہیں عوام کا درد مجھے الیکشن میں لایا ، کامیاب ہوکر وعدوں کی تکمیل کرونگا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ 3میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا راجہ عبدالحفیظ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سیاست کو کامنے کا زریعہ بنا رکھا ہے نت نئے گیت گا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، یہی لوگ جب جیت جاتے ہیں تو عوامی مسائل بھول جاتے ہیں پھر انکے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے ، انھوں نے کہا کہ حلقہ میں عوام کی طاقت سے عرصہ دراز سے یہاں رائج فرسودہ نظام کو ختم کر کے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا ز کریں گے ،انھوں نے کہا کہ لوگ میرٹ پر فیصلہ کریں اور تعلیمی معیار کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں وہ نمائندے خاک انکی نمائندگی کا حق نبھا سکیں گے جو ان پڑھ اور مڈل پاس ہوں ، ہمارا مقصد حلقے میں سیاست کی نئی ریٹ ڈالنا ہے عوام نے پذیرائی دی تو علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دونگا؛

Share.

Comments are closed.

error: