اہل علاقہ بھر پور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کر وارہےہیں-راجہ شوکت علی وارثی

0

Immaginezzگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)امیدوار برائے چئیر مین یونین کونسل چنگا بنگیال راجہ شوکت علی وارثی نے ہرڑ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کر ینگے علاقے کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہوں اہل علاقہ بھر پور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کر وارہے ہیں انشاء اللہ کامیابی یقینی ہے ہمارا ما ضی گواہ ہے ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اور بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا مسلم لیگ کی حکومت کی کارکردگی قابل تحسین ہے دیہی علاقوں میں بھی عوام کو سہولیات میسر ہیں سڑکوں کی تعمیر گیس کی فراہمی ،بجلی کے منصوبے گلیوں نالیوں کی تعمیر مسلم لیگ کے کارنامے ہیں اس موقع پر یونین کونسل سوئی چیمیاں مسلم لیگ کے صدر ملک انصر، سابق کونسلر امجد، چوہدری توقیر تل خالصہ، ماسٹر فیاض دریال، ملک سعید اعوان اور دیگر موجود تھے

Share.

Comments are closed.

error: