یونین کونسل غزن آباد کی سیاست میں اہم تبدیلی ۔ بابو محمد اخلاق

0

fgfgکلرسیداں (عبدالعزیز پاشا   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام )یونین کونسل غزن آباد کی سیاست میں اہم تبدیلی ۔ بابو محمد اخلاق
امیدوار برائے چیئر مین پینل نے راجہ شفقت محبوب ایڈووکیٹ اور خان عثمان خان یوسفزئی پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ میں بابو محمد اخلاق امیدوار برائے چیئر مین نے اپنے پینل سمیت راجہ شفقت محبو ب ایڈووکیٹ امیدوار برائے چیئر مین اور خان عثمان خان یوسفزئی امیدوار برائے وائس چیئر مین کے حق میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان خاندان کی یونین کونسل غزن آباد کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا اس لیے ہم پینل سمیت شفقت محبو ب اور خان عثمان خان کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں اور انہیں یوسی غزن آباد سے واضع اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اس موقع پر خان عثمان خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بابو محمد اخلاق اور ان کے پورے پینل کاتہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے نوجوان قیادت کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے انشاللہ مستقبل میں بھی بابومحمد اخلاق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔اس موقع پر امیدوار برائے چیئر مین راجہ شفقت محبوب ایڈووکیٹ اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ محمد ظفر بھی موجود تھے۔

Share.

Comments are closed.

error: