گوجرخان شہر میں گیس پریشر صفر گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے-ٹھیکیدار بنارس

0

.m.,lòگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گوجرخان شہر میں گیس پریشر صفر گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے جبکہ کمرشل صارفین بھی سرپکڑ کر بیٹھ گئے مسئلہ کا فوری حل نہ نکالا گیا تو شہری راست اقدام پر مجبور ہونگے ان خیالات کااظہار سابق کونسلر اور شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما ٹھیکیدار بنارس نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی قدرتی گیس کا پریشرصفر ہو گیا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موسم سرما کے ابتدائی ایام میں ہی گیس غائب ہونا باعث تعجب ہے انہوں نے رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص سے مطالبہ کیا کہ صورتحال گھمبیر ہونے سے قبل فوری طور پر مسئلہ کا حل نکال کر شہریوں کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر شہری جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنے پر مجبور ہونگے

Share.

Comments are closed.

error: