کلر سیداں میں پی ٹی آئی بہت مضبوط ہے-سید وقاص حیدر شاہ

0

pic pti lکلرسیداں ( عبدالعزیز پاشا   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام )5دسمبرالیکشن میں کامیابی انشا اللہ میری ہو گی ۔سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز سید وقاص حیدر شاہ نے اپنے دفتر کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی میری ہو گی کیونکہ اس وقت لوگ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور عمران خان نے لوگوں کو بہت سعور دیا ہے انہوں نے کہا کہ میر ے مخالفین اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور میری کامیابی سے خوف زادہ ہیں۔اس موقع پر سابق ٹاون ناظم ملک سہیل اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلر سیداں میں پی ٹی آئی بہت مضبوط ہے اور پی ٹی آئی کے میدوار میونسپل کمیٹی کی وارڈ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 5دسمبر پی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہو گا ۔یاد رہے سید وقاص حیدر شاہ تحصیل کلر سیداں کی مشہور معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید سیماب حیدر شاہ کے بڑے بھائی ہیں جو میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی وارڈ نمبر 12سے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ ے ہیں ۔ اس موقع پر ایم سی 13کے امیدوار عاطف اعجاز بٹ ،کے علاوہ معززین علاقہ بڑی تعداد میں شریک کی،

Share.

Comments are closed.

error: