کلر سیداں میں قائم ائر کنڈیشنڈ بس اڈے پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چار عدد سی سی ٹی کیمرے نصب کر دہئے گئے ہیں

0

ldfhjhfdtکلر سیداں(راجہ محمد فاروق پوٹھوارلنک ڈاٹ کام) کلر سیداں میں قائم ائر کنڈیشنڈ بس اڈے پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چار عدد سی سی ٹی کیمرے نصب کر دہئے گئے ہیں، یہ بات اڈا انچارج سید توصیف شاہ نے گزشتہ روز کلر سیداں کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ قبل نامعلوم افراد نے اڈا میں کھڑی دو ائر کنڈیشنڈ بسوں کو نذر آتش کر کے جلا دیا تھا جن کے ملزمان کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہوتے تو اس طرح کا واقعہ کبھی پیش نہ آتا۔انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آتش زدگی کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دریں اثناء اڈا پر موجود مسافروں نے وفاقی وزیر داخلہ سے کلر سیداں سے پیر ودہائی اور اسلام آباد تک کیلئے ائر کنڈیشنڈ بسوں کی روٹس میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمت پیشہ و دیگر کاروباری مرد و خواتین کلر سیداں سے پیرودہائی اور اسلام اباد روانہ ہوتے ہیں جنہیں بے پناہ سفری مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کلر سیداں سے ان دو روٹس کیلئے ائر کنڈیشنڈ بسوں کا اجراء کیا جائے تو ہماری سفری مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: